اہم خبریں
17 March, 2026
--:--:--

سعودی دفاعی نظام نے مشرقی ریجن میں 19 ڈرون مار گرائے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے مشرقی ریجن میں 19 دشمن ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی مملکت کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکام نے ریاض اور مشرقی ریجن میں 96 ڈرونز مار گرانے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت دفاع کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 380 ڈرونز، 30 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائلوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جا چکا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کا بنیادی ہدف سعودی عرب کی اہم توانائی تنصیبات تھیں اور اسی سلسلے میں شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے کے لیے 70 سے زائد ڈرونز بھیجے گئے تھے، جنہیں ربع الخالی کے صحرا میں پہنچنے سے قبل ہی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔