سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
ترجمان حسین القحطانی کے مطابق بارش کا سلسلہ تبوک، الجوف، شمالی سرحدوں، حائل، القصیم، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں متوقع ہے۔
اس کے علاوہ ریاض کے شمالی اور مغربی حصوں میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مملکت بھر میں تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بدھ 18 مارچ 2026 کو شوال کا چاند تلاش کریں۔ اُم القریٰ کیلنڈر کے مطابق یہ رمضان المبارک کی 29 تاریخ ہوگی۔
حکام نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔