حرمین الشریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے اطراف جدید صوتی نظام نصب کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس اقدام کا مقصد اذان، نماز اور خطبہ جمعہ کی آواز کو صحنوں اور قریبی علاقوں میں نمازیوں تک انتہائی شفافیت کے ساتھ پہنچانا ہے۔
اس اقدام سے بیرونی راستوں اور ملحقہ عمارتوں میں موجود زائرین کے تجربے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
منصوبے کے تحت مسجدالحرام کے اطراف 260 سے زائد اسپیکرز لگائے گئے ہیں، جو آواز کو متوازن و ہم آہنگ انداز میں ہر سمت پہنچاتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ نظام 8 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے منسلک ہے۔ یہ تکنیکی ڈھانچہ بغیر کسی تاخیر کے آواز کی اعلیٰ معیار کی ترسیل کو یقینی بناتا ہے، جس سے وسیع تر علاقوں میں آواز کا تسلسل برقرار رہتا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ نظام عالمی انجینئرنگ معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ رش کے اوقات میں بھی ہر صف تک آواز واضح پہنچے۔
یہ پیشرفت زائرین کو بہترین روحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔