وزارت اسلامی امور نے کوالالمپور میں قائم ملائیشیا کے ادارے اتقان فاؤنڈیشن کو قرآن پاک کے 280 نسخے بطور تحفہ پیش کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
یہ اقدام خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی پروگرام کے تحت دنیا بھر میں قرآن کریم کی اشاعت اور ترویج کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
قرآن کے نسخوں میں 200 عام سائز، 40 بڑے اور 40 ورش روایۃ نسخے شامل ہیں، جو شاہ فہد کمپلیکس برائے طباعت قرآن سے تیار کردہ ہیں۔
یہ تمام نسخے اتقان فاؤنڈیشن کی نئی عمارت میں طلبہ و طالبات کے لیے وقف کیے جائیں گے۔
اتقان فاؤنڈیشن کے حکام نے سعودی عرب کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے لیے گراں قدر قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت کی جانب سے یہ تعاون اسلامی اقدار کے فروغ اور قرآن کریم کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ملائیشیا میں سعودی سفارتخانے کے مذہبی اتاشی اور اتقان فاؤنڈیشن کے درمیان برسوں پر محیط تعاون کے نتیجے میں کئی تعلیمی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔
ان پروگراموں میں ملائیشیا کا قومی سطح پر منعقد ہونے والا قرآن حفظ کا مقابلہ بھی شامل ہے جو نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔