اہم خبریں
17 March, 2026
--:--:--

پروجیکٹ محمد بن سلمان: مدینہ کی تاریخی مسجدالقلعہ کی بحالی مکمل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

مدینہ منورہ کے نواحی علاقے الحناکیہ میں واقع تاریخی مسجد القلعہ کو پروجیکٹ محمد بن سلمان کے تحت دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اس اقدام کا مقصد مملکت کے ثقافتی ورثے اور قدیم تعمیراتی طرز کو محفوظ بنانا ہے۔

یہ مسجد، تاریخی محلے الحناکیہ میں واقع ہے اور طویل عرصے سے مقامی آبادی کے لیے مذہبی و سماجی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے۔

تاریخی مساجد کی بحالی کے منصوبے نے اس قدیم عبادت گاہ کو جدید سہولیات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس کی اصل حیثیت برقرار رکھی ہے۔

منصوبے کے تحت تعمیر نو کے بعد مسجد کا رقبہ 181.75 مربع میٹر سے بڑھ کر 263.55 مربع میٹر ہو گیا ہے۔

masjid al qila madina 2
(فوٹو: واس)

اس میں بیک وقت 171 نمازیوں کی گنجائش موجود ہے، جس سے مقامی کمیونٹی کو اپنی تاریخی عبادت گاہ میں دوبارہ باجماعت نماز کی ادائیگی کی سہولت میسر آئی ہے۔

چودھویں صدی ہجری کے اوائل میں تعمیر یہ مسجد ماضی میں حمد بن سمیحہ کے نام سے جانی جاتی تھی۔ 

مقامی باشندوں کے تعاون سے تعمیر کی گئی یہ مسجد اپنے دور کے ممتاز ائمہ اور مؤذن کی خدمات کے باعث تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔

masjid al qila madina 3
(فوٹو: واس)

یاد رہے کہ پروجیکٹ محمد بن سلمان کے تحت 4 اہم اسٹڑیٹیجک اہداف پر کام کیا جا رہا ہے، جن میں مساجد کو عبادت کے لیے فعال کرنا، ان کا اصل فن تعمیر بحال کرنا، مملکت کے تہذیبی پہلو کو اجاگر کرنا اور تاریخی ورثے کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانا شامل ہے۔

masjid al qila madina 4
(فوٹو: واس)