کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے فہد النفیسہ نامی شہری کو مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ڈھائی لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مزید پڑھیں
اخبار 24 کے مطابق ملزم نے بغیر لائسنس ٹیلی گرام کے ذریعے سرمایہ کاری کے مشورے فراہم کیے تھے جو کہ قانوناً ایک سنگین جرم ہے۔
اتھارٹی کے مطابق ملزم نے 26 اکتوبر 2023 سے 30 جولائی 2024کے دوران غیر قانونی طور پر مالی خدمات فراہم کیں۔ ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی ان خدمات کی تشہیر کی تھی جس پر اپیل کمیٹی نے فیصلہ سنایا۔
کمیٹی نے قرار دیا کہ ملزم نے کیپٹل مارکیٹ قانون کی دفعہ 31 اور متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ فیصلہ مالیاتی منڈیوں میں شفافیت برقرار رکھنے اور غیر مجاز افراد کو سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے سے روکنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔