اہم خبریں
17 March, 2026
--:--:--

کویت: ایمبولینس مرکز پر نامعلوم ملبہ گرنے سے 2 طبی ارکان زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کویت میں ایمبولینس سینٹر پر نامعلوم ملبہ گرنے سے طبی عملے کے 2 ارکان زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبداللہ السند کے مطابق واقعے کے وقت دونوں اہل کار اپنے مرکز میں ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک نامعلوم ملبہ آکر گر، جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونےو الے دونوں اہل کاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کے بعد حکام نے جائے وقوع کا جائزہ لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے دونوں اہل کاروں کی حالت کو مستحکم اور تسلی بخش قرار دیا ہے، جبکہ وزارت صحت صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

 ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

ترجمان نے واضح کیا کہ طبی عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے باوجود ملک بھر میں صحت کی خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے اور اسپتالوں و ایمبولینس سروسز کی آپریشنل استعداد پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔