اہم خبریں
17 March, 2026
--:--:--

بحرین: دفاعی نظام نے 129 ایرانی میزائل اور 233 ڈرونز تباہ کردیے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بحرینی افواج نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے مسلسل حملوں کے دوران 129 میزائل اور 233 ڈرونز کو فضا ہی میں کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں

جنرل کمان کے مطابق بحرین کی فضائی حدود کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے دفاعی نظام مکمل طور پر چوکس ہے اور دشمن کے ہر حملے کو بروقت ناکام بنایا جا رہا ہے۔

حکام نے ملکی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری اور مستعدی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا حکومت نے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے لیے ہنگامی 

حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک مقامات سے دور رہیں اور کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ اطلاعات یا سوشل میڈیا پر زیرگردش افواہوں پر ہرگز توجہ نہ دیں۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ عسکری کارروائیوں یا ملبے کے مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا منع ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع ابلاغ سے حاصل کردہ معلومات پر انحصار کریں اور سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔