سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بدھ 18 مارچ 2026ء کی شام شوال کا چاند تلاش کریں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق 29 رمضان المبارک 1447 ہجری کو رویت ہلال کے لیے کیا گیا ہے۔
عدالت نے اعلان میں وضاحت کی ہے کہ جو بھی شہری کھلی آنکھ یا دوربین کی مدد سے چاند دیکھے، وہ فوری طور پر قریبی عدالت سے رابطہ کرے۔ سپریم کورٹ کے مطابق گواہی ریکارڈ کروانے کے لیے مقامی مراکز یا عدالتوں تک پہنچنے میں مدد بھی فراہم کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے ان تمام افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے جو چاند دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد متعلقہ علاقوں میں قائم رویت ہلال کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس دینی فریضے کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔