متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظبی میں بنی یاس کے علاقے میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی تارک وطن جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملک کے فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی تباہ کر دیا تاہم، میزائل کے تباہ ہونے کے بعد اس کے کچھ ٹکڑے زمین پر آ گرے، جن میں سے بعض بنی یاس کے رہائشی علاقے میں گرے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ابوظبی میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام اور ہنگامی سروسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لیا اور علاقے کو محفوظ بنا دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔