اہم خبریں
17 March, 2026
--:--:--

کویت میں حزب اللہ سے وابستہ دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

کویت نے سیکیورٹی نگرانی و تعاقب کے بعد دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، جو کالعدم تنظیم حزب اللہ سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔ 

یہ گروہ ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور افراد کو دہشت گرد تنظیم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی تحقیقات اور تفتیش سے ایک ’منظم تخریبی منصوبہ‘ بے نقاب ہوا، جس کے پیچھے اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کارفرما تھے۔ 

اس گروہ میں 14 کویتی شہری اور دو لبنانی افراد شامل ہیں اور ان کا مقصد ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچانا، استحکام کو متزلزل کرنا، انتشار پھیلانا اور امنِ عامہ کو خراب کرنا تھا، جو قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے اور شہریوں و مقیم افراد کی سلامتی اور ریاستی وسائل کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

سی تناظر میں وزارت نے بتایا کہ قانونی اجازت کے بعد دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے مختلف اشیاء برآمد کی گئیں، جن میں آتشیں اسلحہ، گولہ بارود، ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا ہتھیار، خفیہ مواصلاتی آلات ’مورس‘، ڈرونز، دہشت گرد تنظیموں سے متعلق جھنڈے اور تصاویر، نقشے، منشیات، نقد رقوم اور تربیتی ہتھیار شامل ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل کی جا رہی ہیں اور ملزمان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی ادارے ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے جن کے دہشت گرد گروہوں سے روابط ثابت ہوں گے۔