ابوظبی میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ شاہ آئل فیلڈ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میڈیا آفس نے کہا ہے کہ متعلقہ ہنگامی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔
حکام کی جانب سے تنصیبات اور وہاں موجود عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مقام کی نگرانی اور سیکیورٹی اقدامات بدستور جاری ہیں۔