وزارتِ دفاع کے سرکاری ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی ریجن کی فضائی حدود میں دشمن کی متعدد ڈرون طیاروں کو ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 دشمن ڈرونز کو روک کر مکمل طور پر مار گرایا۔
ترجمان نےمزید کہا کہ بعد ازاں فضائی دفاعی نظام نے مزید 5 ڈرونز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا جو علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ قبل ازیں 5 ڈرونز کو فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔
یہ کارروائی مسلح افواج کی جانب سے ملکی فضائی حدود، اہم تنصیبات اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔
وزارتِ دفاع کے بیان میں کسی جانی نقصان یا مادی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔