اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید کا ٹیلیفونک رابطہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے خلاف ایران کی مسلسل جارحانہ کارروائیاں خطرناک اشتعال انگیزی ہیں جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہیں۔ 

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کونسل کے ممالک اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے اور خطے کی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔