اہم خبریں
17 March, 2026
--:--:--

28 رمضان کی شب: حرمین میں لاکھوں نمازیوں کیلیے خصوصی انتظامات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

مسجد الحرام و مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کی 28 ویں شب کے موقع پر غیر معمولی رش کو سنبھالنے کے لیے ایک جامع آپریشنل منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کا مقصد نمازیوں اور عمرہ زائرین کو حرمین شریفین اور ان کے صحنوں میں محفوظ، منظم اور سہل ماحول میں عبادت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آپریشنل سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں قالینوں کی صفائی، معطر کرنے اور اضافی نماز گاہوں کی تیاری جیسے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی تعداد میں آنے والے نمازیوں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ راہداریوں اور گزرگاہوں میں صفائی، جراثیم کش 

اقدامات اور خوشبو کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر آبِ زمزم کی فراہمی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے بجلی اور توانائی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے، جبکہ ایئرکنڈیشننگ، روشنی اور صوتی نظام کی کارکردگی بہتر کی گئی ہے۔ 

27 ramazan umra hajj masjid al haram khana kaba mataf tawaf safa marwa 2
(فوٹو: واس)

اس کے علاوہ لفٹس، برقی سیڑھیوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے نظام کو بھی مکمل طور پر فعال رکھا گیا ہے تاکہ رش کے اوقات میں خدمات بلا تعطل جاری رہیں۔

ہجوم کے بہتر انتظام کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اندر اور صحنوں میں آمدورفت کے راستوں کو منظم کیا گیا ہے۔ 

اس مقصد کے لیے برقی گاڑیوں کے لیے دو مخصوص راستے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مرکزی علاقے کے ہوٹلوں سے مسجد الحرام تک برقی گاڑیوں کے ذریعے نقل و حرکت کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

زائرین کی رہنمائی کے لیے تھری ڈی انٹرایکٹو نقشے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ذریعے نمازی مختلف راستوں کا انتخاب کر کے آسانی سے نماز گاہوں اور دیگر سہولیات تک پہنچ سکتے ہیں۔ 

اسی طرح ’وئیر آر وی‘ (Where Are We) نامی سروس کے تحت بارکوڈ کے ذریعے حرمین کے اندر مقام کی نشاندہی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔

اتھارٹی نے مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مترجمین پر مشتمل پیدل ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں، جبکہ پہلی بار زائرین کی رہنمائی اور معاونت کے لیے مہمانانِ حرم کیئر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ انہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں آسانی ہو۔

27 ramazan umra hajj masjid al haram khana kaba mataf tawaf safa marwa 3
(فوٹو: واس)

اسی طرح بیت الخلا تک رسائی کو منظم بنانے کے لیے ایک جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے جو انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

اس کے تحت داخلی مقامات پر نصب اسکرینوں پر ہجوم کی صورتحال مختلف رنگوں کے ذریعے دکھائی جاتی ہے تاکہ زائرین کم رش والے مقامات کا انتخاب کر سکیں اور انتظار کا وقت کم ہو۔

نمازیوں اور معتکفین کی سہولت کے لیے قرآنِ کریم کے نسخوں اور بریل قرآن کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ مختلف نماز گاہوں میں ڈیجیٹل گائیڈ برائے نمازی بھی فعال ہے۔ 

اس کے علاوہ اعتکاف کے لیے آنے والوں کے لیے طبی، رہنمائی اور لاجسٹک خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ روحانی ماحول میں سکون کے ساتھ عبادت کر سکیں۔