اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

فروری 2026 کے دوران افراطِ زر کی شرح 1.7 فیصد پر آ گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

مملکت میں فروری 2026 کے دوران سالانہ افراطِ زر (مہنگائی) کی شرح 1.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو فروری 2025 کے بعد کم ترین سطح پر شمار کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

یہ اعداد و شمار سعودی جنرل اتھارٹی فار اسٹیٹسٹکس (شماریات) کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

صارف قیمتوں کے اشاریے میں سالانہ بنیاد پر ہونے والا اضافہ بنیادی طور پر رہائش، پانی، بجلی، گیس اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں 4.1 فیصد اضافہ، ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں 1.4 فیصد اضافہ اور ریستورانوں و رہائشی خدمات کی قیمتوں میں 1.9 فیصد اضافہ کے باعث سامنے آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رہائش اور یوٹیلیٹی سروسز کے شعبے میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ گھروں کے کرایوں میں 5.1 فیصد اضافہ ہے۔

اسی طرح ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا جو بنیادی طور پر مسافر ٹرانسپورٹ خدمات کی قیمتوں میں 5.6 فیصد اضافے کے باعث دیکھا گیا۔

علاوہ ازیں ریستوران اور رہائشی خدمات کے شعبے میں 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اقامتی خدمات کی قیمتوں میں 3.1 فیصد اضافہ بتایا گیا۔ 

inflation rate 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ذاتی نگہداشت اور سماجی تحفظ سے متعلق اشیا و خدمات کی قیمتیں 8.2 فیصد بڑھ گئیں، جس میں ذاتی سامان کی قیمتوں میں 26.8 فیصد اضافہ اور خاص طور پر زیورات اور گھڑیوں کی قیمتوں میں 29 فیصد اضافہ شامل ہے۔

انشورنس اور مالی خدمات کے شعبے میں قیمتیں 1 فیصد بڑھیں، جبکہ تفریح، کھیل اور ثقافت کے شعبے میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں چھٹیوں کے پیکجز کی قیمتوں میں 2.6 فیصد اضافہ شامل ہے۔ 

اسی طرح تعلیم کے شعبے میں 1.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس میں ثانوی تعلیم کی فیسوں میں 1.6 فیصد اضافہ شامل ہے۔ معلومات اور مواصلات کے شعبے میں بھی 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس گھریلو فرنیچر، گھریلو آلات اور گھر کی دیکھ بھال سے متعلق اشیا کی قیمتوں میں 0.9 فیصد کمی آئی جس کی بڑی وجہ فرنیچر، قالین اور گھریلو سجاوٹ کی قیمتوں میں 3.4 فیصد کمی ہے۔ 

اسی دوران خوراک و مشروبات اور کپڑوں و جوتوں کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔

inflation rate 1
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو فروری 2026 میں صارف قیمتوں کا اشاریہ جنوری 2026 کے مقابلے میں تقریباً مستحکم رہا، تاہم مختلف شعبوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ 

اس دوران رہائش اور یوٹیلیٹی خدمات میں 0.3 فیصد، ٹرانسپورٹ میں 0.2 فیصد، ریستوران و رہائشی خدمات میں 0.3 فیصد اور تفریحی سرگرمیوں میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ماہانہ بنیاد پر خوراک و مشروبات کی قیمتوں میں 0.5 فیصد کمی، گھریلو سامان میں 0.4 فیصد کمی اور کپڑوں و جوتوں کی قیمتوں میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ تعلیم، صحت اور تمباکو کے شعبوں میں قیمتیں تقریباً مستحکم رہیں۔