وزارتِ دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض اور مشرقی علاقوں میں دشمن کے ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ ریاض اور مشرقی ریجن میں مجموعی طور پر 10 ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا گیا، جبکہ ایک علیحدہ کارروائی میں مشرقی علاقے میں مزید دو ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے اور مملکت کی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔