اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ولی عہد کی طرف سے سلطان عمان کو تعزیت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز آل سعود نے سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہيثم بن طارق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے فهد بن محمود آل سعيد کے وفات پر سلطان عمان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے متوفی کے لیے رحمت اور مغفرت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔ 

اس دوران سلطان عمان نے ولی عہد کے خلوص اور بھائی چارے کے جذبات کے لیے شکریہ اور قدر دانی کا اظہار کیا۔