کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے مختلف ممالک میں اپنے انسانی منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے سال 2026 کے غذائی تحفظ پروگرام کے تحت غذائی پیکٹ اور کھجوروں کے کارٹن تقسیم کیے ہیں جن سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر نے بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں 1050 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں جن سے 5,550 افراد مستفید ہوئے جبکہ سوڈان کے شہر الابیض میں ایک ہزار غذائی پیکٹ تقسیم کی گئیں جن سے 5,895 افراد کو فائدہ پہنچا۔
اسی طرح یمن کے صوبہ حضرموت میں ضرورت مند افراد میں کھجوروں کے ایک ہزار کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 6,000 افراد مستفید ہوئے جبکہ مونٹی نیگرو اور البانیا میں بھی سینکڑوں غذائی ٹوکریاں تقسیم کی گئیں۔
یہ امدادی سرگرمیاں سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے جاری انسانی کوششوں کا حصہ ہیں۔