اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شیل کے ٹکڑوں سے متاثرہ 3 بجلی ترسیلی لائنیں بحال، مرمتی کام جاری

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

کویتی وزارتِ بجلی، پانی اور توانائی کی سرکاری ترجمان انجینئر فاطمہ عباس جوہر حیات نے اعلان کیا ہے کہ وزارت کی فنی ٹیمیں تین فضائی بجلی ترسیلی لائنوں کو دوبارہ فعال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ 

یہ لائنیں جمعرات 12 مارچ 2026 کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرنے والے شیل کے ٹکڑوں کے باعث متاثر ہوگئی تھیں، جن کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق فاطمہ حیات نے مزید بتایا کہ باقی متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے، جس کے لیے ملک کے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ بیرونی مقامات پر کام کرنے والی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور وزارت کے عملے کی سلامتی برقرار رہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مرمتی کام اعلیٰ ترین فنی معیار اور حفاظتی ضوابط کے مطابق انجام دیا گیا، جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام مستحکم ہے اور فنی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔