اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایران کے 85 میزائل اور ڈرون اردن کی جانب داغے گئے، بیشتر تباہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

اردن کی فوج نے بتایا ہے کہ جنگ کے دوسرے ہفتے کے دوران ایران کی جانب سے براہِ راست 85 میزائل اور ڈرون اردنی حدود کی طرف داغے گئے، جن کا ہدف اہم تنصیبات تھیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رائل اردنین ایئر فورس کے فضائی دفاعی نظام نے 79 میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ 5 ڈرون اور ایک میزائل کو روکنا ممکن نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں وہ اردن کی سرزمین کے اندر گر گئے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

بیان میں مزید کہا گیا کہ سول ڈیفنس کے عملے نے ان واقعات کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ 

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت درمیانے درجے کی بتائی گئی، اور ضروری طبی دیکھ بھال کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔