محکمہ کسٹم نے ایک ہفتے کے دوران ممنوعہ اشیا کی 663 کارروائیاں ریکارڈ کی ہیں۔
یہ اقدامات محکمہ کسٹم، زکاۃ اور ٹیکس ’زاتکا‘ کی جانب سے سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور معاشرے کو مختلف اقسام کی ممنوعہ اشیا سے محفوظ رکھنے کی مسلسل کوششوں کے تحت کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی کے مطابق ضبط کی جانے والی اشیا میں منشیات کی 34 اقسام شامل ہیں جن میں حشیش، کوکین، ہیروئن، کرسٹل، کیپٹاگون گولیاں اور دیگر نشہ آور مواد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 251 اقسام کی دیگر ممنوعہ اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔
تمباکو اور اس کی مصنوعات کی اسمگلنگ کی 1355 کوششیں ناکام بنائیں جبکہ نقد رقوم سے متعلق 13 کیسز بھی ضبط کیے گئے۔
’زاتکا‘ نے واضح کیا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم نگرانی مزید سخت کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ معاشرے کے امن و امان اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھی جا رہی ہے۔
اتھارٹی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ معاشرے اور قومی معیشت کو محفوظ بنانے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف جد و جہد میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع سیکیورٹی ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے فراہم کریں۔