متحدہ عرب امارات کی ریاست فجيرہ میں ڈرون کو فضا میں روکے جانے کے بعد آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں عارضی طور پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
مقامی حکام کے مطابق سکیورٹی اور ہنگامی اداروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور آگ بجھانے کی کارروائیاں مکمل کرلیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ آگ اس وقت بھڑکی جب ڈرون کو فضا میں روکنے کے لیے کارروائی کی گئی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کی نوعیت اور ڈرون کی آمد کے اسباب کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ادھر سکیورٹی اداروں نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔