اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایک ہفتے میں 21 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی مشترکہ مہم کے دوران 21 ہزار 320 افراد گرفتار کئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 5 مارچ سے 11 مارچ 2026 کے درمیان ہوئی ہیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 15339 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔

’3687 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے

 جبکہ 2294 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔

’مذکورہ عرصے کے دوران 1683 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔

’ان میں سے 36 فیصد یمنی، 62 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔

’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 72 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 22 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔