کویت آئل کمپنی، کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی اور کویت انٹیگریٹڈ پیٹرولیم انڈسٹریز کمپنی نے کویت پبلک اتھارٹی فار انوائرمنٹ کے ساتھ رابطے میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک میں گیس کے کسی رساؤ کی کوئی اشارہ ریکارڈ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ بات آپریشنل مقامات اور فضائی معیار کی پیمائش کرنے والے اسٹیشنوں میں نصب منظور شدہ نگرانی اور مانیٹرنگ نظام سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر بتائی گئی ہے۔
متعلقہ اداروں نے کہا ہے کہ موجودہ اشارے کے نتائج کے مطابق فضا میں گیس اور آلودہ اجزا کی سطح قدرتی اور اجازت شدہ حدود کے اندر ہے، جو منظور شدہ ماحولیاتی اور صحت کے معیارات کے مطابق ہے۔
اس سے صورتحال کے مستحکم ہونے اور کسی غیر معمولی علامت کے نہ ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ تکنیکی ٹیمیں 24 گھنٹے مسلسل نگرانی کر رہی ہیں، جس کے لیے مستقل اور متحرک نگرانی کے نظام استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ آپریشنل سرگرمیوں کی سلامتی اور اعلیٰ ترین حفاظتی و ماحولیاتی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
اداروں نے زور دیا کہ صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے جبکہ ماحولیاتی اتھارٹی اور تیل کمپنیوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور ہم آہنگی جاری ہے تاکہ کسی بھی نئی پیش رفت پر فوری نظر رکھی جا سکے اور ماحول کے تحفظ اور معاشرے کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔