اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مدینہ منورہ میں خادمہ نے بچے کو قتل کردیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

محکمہ امن عامہ نے مدینہ منورہ میں ایک افسوسناک واقعے کی اطلاع دی ہے جس میں ایک بچے کو اس کے گھر کے اندر گھریلو ملازمہ نے چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ 

گرفتار شدہ ملازمہ فلپائنی تارک ہے جسے فوراً حراست میں لے لیا گیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ہے۔ حکام نے فوری طور پر واقعے کی تفصیلات اکٹھی کیں اور بچے کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا جبکہ ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

یہ واقعہ ایک بار پھر گھریلو ملازمین کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کرنے اور بچوں کی حفاظت کے لیے والدین کی ذمہ داری کو اجاگر کرتا ہے۔