اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حرمین ریلوے کی اضافی سروس، روزانہ 140 سے زائد ٹرینیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

رمضان المبارک میں زائرین اور معتمرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حرمین ریلوے نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران 3,662 سے زائد ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، جن میں 17 لاکھ سے زیادہ نشستیں فراہم کی گئی ہیں۔ آخری عشرے میں روزانہ 140 سے زائد ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں تاکہ زائرین کو تیز، محفوظ اور آسان سفر کی سہولت مل سکے۔

حرمین ریلوے کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران زائرین اور عمرہ ادا کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اپنی سروس میں اضافہ کرتے ہوئے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ اقدام توسیع شدہ آپریشنل پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لاکھوں مسافروں کو باقاعدگی اور مؤثر انداز میں منتقل کرنا اور انہیں دونوں حرمین شریفین کے درمیان کم وقت میں اور اعلیٰ ترین حفاظتی معیار کے ساتھ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔