وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان بن عبدالله سے برطانوی ہم منصب یویٹ کوپر نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ خطے میں جاری پیش رفت اور ان کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر برطانیہ کی وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے سعودی عرب اور خطے کے متعدد ممالک پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے کو استحکام اور امن کی جانب لے جانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔