اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

سعودی قیادت کی طرف سے سلطان عمان کو تعزیت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہيثم بن طارق فهد بن محمود آل سعيد کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سلطان عمان کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔

سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ہمیں السيد فہد بن محمود آل سعید کے انتقال کی خبر ملی ہے۔ 

ہم آپ سے، سلطنت عمان کے برادر عوام اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ 

ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے نوازے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو ہر برائی سے محفوظ رکھے۔