سعودی محکمہ ٹریفک نے خصوصی مہم کے تحت معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ مقامات پر کھڑی کی جانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹریفک نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں 2259 خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جن کے مالکان نے معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ مقامات پر گاڑیاں کھڑی کی تھیں۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق یہ اقدام مملکت کے تمام علاقوں میں جاری فیلڈ کارروائیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے، خصوصاً وہ گاڑیاں جو معذور افراد کے لیے مختص جگہوں پر پارک کی جاتی ہیں۔