اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ولی عہد سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں جدہ آمد پر کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا ہے۔
استقبال کرنے والوں میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جدہ میں قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملہ بھی شامل تھا۔