امریکی بحریہ کی مرکزی کمان کے تحت کام کرنے والے یو ایس ایس نیوی کی ففتھ فلیٹ سینٹرل کمانڈ نے بتایا ہے کہ 12 مارچ کو بحیرۂ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں
بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ آگ جہاز کے مرکزی لانڈری روم میں بھڑکی تھی اور یہ واقعہ کسی جنگی کارروائی یا دشمن کے حملے سے متعلق نہیں تھا۔
بعد ازاں جہاز پر موجود عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا۔
امریکی بحریہ کے مطابق آگ لگنے کے باوجود جہاز کے پاور یا
پروپلشن سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ طیارہ بردار جہاز بدستور مکمل صلاحیت کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 2 بحری اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں کی حالت مستحکم ہے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق نہیں۔
پانچویں امریکی بحری بیڑے کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ جہاز اس وقت بحیرۂ احمر ہی میں موجود ہے اور امریکی و اسرائیلی افواج کے مشترکہ آپریشن ایپک فیوری کی معاونت کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات دستیاب ہونے پر جاری کی جائیں گی۔