اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

خطے میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل 97 ڈالر فی بیرل سے اوپر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

مزید پڑھیں

جمعرات کے روز برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں میں 5.95 ڈالر یا 6.47 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 97.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

کاروبار کے ابتدائی اوقات میں قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں کچھ کمی کے بعد یہ 97 ڈالر سے زائد کی سطح پر برقرار رہیں۔

اسی دوران یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور اس کے فیوچر معاہدے 6 فیصد اضافے کے ساتھ 5.25 ڈالر بڑھ کر 92.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

یاد رہے کہ پیر کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت 119.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، جو کہ وسط 2022 کے بعد بلند ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ طور پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈیوں میں غیریقینی کی فضا برقرار ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔