اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رغدان جنگلات میں افطار، سیاحوں کا غیر معمولی رش

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
لوگ سبزہ زاروں اور درختوں کے سائے میں افطار کی محفل سجاتے ہیں (فوٹو: واس)

الْبَاحہ میں واقع رغدان جنگلات میں رمضان کے دوران مقامی اور غیر ملکی زائرین کی خاص آمد و رفت دیکھی جاتی ہے، جو فطرت کی گود میں افطار کرنے اور دھند بھری فضاؤں اور علاقے کی خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق افطار سے پہلے جنگل میں موجود افراد بیٹھنے کی جگہوں پر جمع ہوتے ہیں، سبزہ زاروں اور درختوں کے سائے میں افطار کی میزیں سجاتے ہیں، یہ سماجی منظر رمضان کے مہینے میں معاشرتی ہم آہنگی اور قربت کی عکاسی کرتا ہے۔ 

جنگل میں خاندانوں اور سیاحوں کے لیے انتظامیہ نے مختلف سہولیات بھی فراہم کر رکھی ہیں جبکہ کھانے پینے کی دکانیں بھی موجود ہیں۔

رغدان جنگلات الباحہ کے اہم قدرتی سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، جو شہر کے مغرب میں سروات پہاڑوں کی ڈھلانوں پر واقع ہے اور سطح سمندر سے تقریباً 1700 میٹر بلند ہے، جس کی وجہ سے یہاں معتدل موسم اور پہاڑوں و وادیوں کے شاندار مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

5454546
جنگل کے بلند مقام سے سرواٹ پہاڑوں اور تہامہ کی وادیوں کے خوبصورت مناظر دیکھے جاسکتے ہیں ( فوٹو: واس

جنگل میں صنوبر کے قدیم درخت زیادہ تر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں، جو تقریباً 483 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور یہاں سبزہ زار، پیدل چلنے کے راستے، بیٹھنے کی جگہیں اور دیگر خاندانی سہولیات موجود ہیں، جو اسے سال بھر خاندانوں اور زائرین کے لیے قدرتی تفریحی مقام بناتے ہیں۔

65465465 2
تفریحی سرگرمیاں، پیدل چلنے کے راستے، بیٹھنے کی جگہیں اور خاندانی سہولیات موجود ہیں ( فوٹو: واس)

جنگل میں تفریحی سرگرمیوں، پکنک اور کیمپنگ کی جگہوں کے علاوہ موسمی تقریبات اور فیسٹیول بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جو علاقے میں سیاحت کو فروغ دیتے ہیں اور فطرت و تفریح کا مکمل تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

5465465 1
افطار کے بعد زائرین تفریحی مقامات اور جنگل کے راستوں میں گھومتے ہیں (فوٹو: واس)

افطار کے بعد زائرین جنگل میں موجود راستوں اور تفریحی مقامات میں گھومتے ہیں، رمضان کی فطرتی اور تفریحی فضاؤں کا لطف اٹھاتے ہیں، جس سے رغدان جنگل الباحہ کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر برقرار رہتا ہے، خاص طور پر جب رمضان کی چھٹیاں اور قدرتی پارکس میں زیادہ آمد و رفت کے مواقع ملیں۔