خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ماریشس کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے صدر درہام جکہول کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے صدر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں اور ماریشس کی حکومت اور عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی امید کا اظہار کیا ہے۔