بحرین کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک ملک کو نشانہ بنانے والے 112 میزائل اور 186 ڈرون طیارے ناکارہ بنا دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فوجی قیادت نے کہا ہے کہ شہری تنصیبات اور نجی املاک پر میزائل اور ڈرون طیاروں کا استعمال بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے اور یہ حملے خطے میں امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔
مزید پڑھیں
بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ اپنی حفاظت کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں، متاثرہ علاقوں اور کسی بھی مشکوک اشیاء سے مکمل طور پر دور رہیں، فوجی کارروائیوں یا ملبے کے مقامات کی تصاویر نہ لیں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔
اس سے قبل بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی حملے میں المحرق صوبے میں ایندھن کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
دوسری طرف بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سائبر کرائم یونٹ نے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ایرانی حملوں سے متعلق ویڈیوز بنائی اور انہیں شیئر کیا، ساتھ ہی حملوں کی حمایت اور ان کے جارحانہ اقدامات کی تعریف کی۔