اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

کویت: ڈرون حملوں سے ہوائی اڈے اور پاور لائنیں متاثر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کو متعدد ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا (فوٹو: سبق)

کویت کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعرات کی صبح کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو متعدد ڈرون طیاروں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں صرف مادی نقصان ہوا اور کسی انسانی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں

کویتی خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عبداللہ الراجحی نے کہا ہے کہ اس واقعے سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی پلان کے مطابق فوری کارروائی کی گئی اور ملک کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی برقرار رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی شہری فضائی نقل و حمل کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہی ہے۔

قبل ازیں کویت کی وزارت بجلی، پانی اور توانائی نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے مختلف مقامات پر 6 ہائی وولٹیج پاور لائنیں بند ہوگئی ہیں، جو متعدد ڈرون طیاروں کے مقابلے کے دوران پیدا ہونے والے ملبے کے گرنے کے نتیجے میں ہوا۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں