اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

کویت میں حملوں کے بعد 6 پاور لائنیں بند، بجلی کی جزوی بندش

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ہائی وولٹیج لائنوں کی بندش ملبے کے گرنے کی وجہ سے ہوئی

کویت کی وزارت بجلی، پانی اور توانائی نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو ملک کے مختلف مقامات پر 6 ہائی وولٹیج پاور لائنیں سروس سے خارج ہوگئی ہیں جو متعدد ڈرون کا مقابلہ کرنے کے دوران پیدا ہونے والے ملبے کے گرنے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے وضاحت کی ہے کہ واقعے کی وجہ سے بجلی کے نیٹ ورک میں عارضی تعطل پیدا ہوا اور ملک کے مختلف علاقوں میں محدود اور جزوی بجلی کی بندش ہوئی ہے۔

وزارت کی ترجمان انجینئر فاطمہ جوہر حیات نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہنگامی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے اور ضروری مرمت کے کام انجام دیے جائیں۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ کے لیے کلک کریں

انہوں نے کہا ہے کہ فنی ضوابط کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی انتہائی تیزی سے کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور پانی کی صورتحال اب بھی مکمل کنٹرول میں ہے اور بجلی اور پانی کی پیداوار اور ان کی ترسیل کی نظامیں اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں، ساتھ ہی خدمات کے استحکام اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے۔