اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شیبہ ریفائنری کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے الربع الخالی کے علاقے میں ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ڈرون مملکت کے اہم توانائی منصوبوں میں شامل شیبہ ریفائنری کی جانب بڑھ رہا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو اس کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی فضائی دفاعی افواج مملکت کی سرحدوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔