ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران خطے میں جاری فوجی کشیدگی اور اس کے نتیجے میں علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام پر پڑنے والے سنگین اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر انڈونیشی صدر نے زور دیا کہ خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جانا ضروری ہے کیونکہ ان کے تسلسل سے خطے کے امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔