اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

صلالہ بندرگاہ کے فیول ٹینکس پر حملے، عمان کا ڈرون مار گرانے کا اعلان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سلطنت عمان نے تصدیق کی ہے کہ ملکی دفاعی نظام نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد ڈرون طیاروں کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کارروائی کے دوران جہاں کئی ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا، وہیں کچھ دیگر ڈرون طیاروں نے صلالہ بندرگاہ پر واقع ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایندھن کے ان ٹینکوں کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان ریکارڈ نہیں ہوا۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک اعلیٰ سیکیورٹی ذریعے کے 

حوالے سے بتایا کہ ملک کے تمام متعلقہ اور دفاعی ادارے ان اشتعال انگیز حملوں کا سراغ لگانے اور انہیں ناکام بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے مانیٹرنگ اور جوابی کارروائی کے نظام کو مزید فعال کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

عمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وطن کی حفاظت، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور یہاں مقیم افراد کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذریعے نے واضح کیا کہ سلطنت اپنی حدود کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد ہے اور ان حملوں کے پیچھے کارفرما عناصر کا مقابلہ کرنے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔