مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں آج 22 رمضان المبارک کی صبح نہایت روح پرور اور ایمانی فضا دیکھنے میں آئی، جہاں صحنِ مطاف عمرہ ادا کرنے والوں اور نمازیوں کے بڑے ہجوم سے بھر گیا۔
زائرین نے انتہائی خشوع و خضوع اور سکون کے ماحول میں اپنے عبادات ادا کی۔
الاخباریہ ٹی وی چینل نے صحنِ مطاف کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں طواف کرنے والوں کی نقل و حرکت میں غیر معمولی روانی اور نظم و ضبط واضح طور پر نظر آیا۔
یہ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب رمضان کے آخری عشرے کے باعث حرم میں زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
یہ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب رمضان کے آخری عشرے کے باعث حرم میں زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مع إشراقة صباح الـ22 من #رمضان.. نفحات إيمانية تملأ صحن المطاف ينعم بها الطائفون بجوار البيت العتيق#الإخبارية_من_الحرم pic.twitter.com/yDwn2QFi8u
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) March 11, 2026
یہ منظر حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کے لیے قیادت کی جانب سے کیے جانے والے منظم انتظامات اور خصوصی توجہ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
انسانی اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لا کر معتمرین کے آرام، سلامتی اور عبادات کی ادائیگی کو آسان اور سہل بنانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔