وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مشاعر مقدسہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے حج 1447ھ کی تیاریوں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری اہم منصوبوں کا معائنہ کیا، جن میں 400 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اسپتال کا دوسرا مرحلہ شامل ہے، جس کا مقصد حج کے دوران طبی خدمات اور ہنگامی امداد کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں
وزیر نے حجاج کے لیے پیدل راستوں پر آرام گاہوں، سایہ دار مقامات اور سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ گرمی کے اثرات کم کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جن میں جبل رحمت اور مسجد نمبر کے اطراف کے منصوبے شامل ہیں۔
یہ اقدامات مشاعر مقدسہ میں حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور حج کے تجربے کو مزید آرام دہ بنانے کے لیے جاری وسیع ترقیاتی
منصوبوں کا حصہ ہیں جن کے ذریعہ سعودی حکومت ہر سال عازمین حج کو نئی سہولتیں فراہم کرتی ہے تاکہ حج آسان اور زیادہ محفوظ ہو۔