اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

20 دنوں میں حرمین شریفین کے زائرین 9 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ویڈیو: واس

حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے 20 دنوں کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف آنے والے زائرین کی مجموعی تعداد 9 کروڑ 66 لاکھ 38 ہزار 865 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں پانچوں نمازوں اور نمازِ قیام کے دوران 5 کروڑ 75 لاکھ 95 ہزار 401 نمازیوں نے شرکت کی جبکہ اسی مدت میں ایک کروڑ 56 لاکھ 5 ہزار 86 افراد نے عمرہ ادا کیا۔

اسی طرح مسجد نبوی میں پانچوں نمازوں اور نمازِ قیام کے دوران 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 259 نمازیوں نے شرکت کی، جبکہ 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد نے روضۂ شریفہ میں نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

علاوہ ازیں 17 لاکھ 15 ہزار 928 زائرین نے رسولِ اکرم ﷺ اور آپ کے دونوں صحابہؓ کو سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

564646 1

انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار ’تھروپٹ‘ Throughput کے پیمانے کے مطابق شمار کیے جاتے ہیں، جس میں مقررہ مدت کے دوران حرمین شریفین میں آنے والوں کے داخلوں کی مجموعی تعداد کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔