سعودی ایئرلائن نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر عمان، کویت، ابوظبی، دوحہ اور بحرین کے لیے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی جمعرات 12 مارچ تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایئرلائن نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے کچھ غیر معمولی پروازیں بھی چلائی جائیں گی جبکہ ماسکو اور پشاور کے لیے آنے جانے والی پروازوں کی معطلی اتوار 15 مارچ تک برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں
ایئرلائن نے مزید بتایا کہ وہ بعض پروازوں کی مرحلہ وار بحالی کے امکانات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور آپریشنل فیصلوں کے بعد کسی بھی نئی پیش رفت کا فوری اعلان کیا جائے گا۔
سعودی ایئرلائن نے زور دے کر کہا کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام آپریشنل فیصلے انتہائی احتیاط کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے سعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان خصوصی پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ پروازیں ایسے مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جو بحرین سے آنے یا جانے کے اہل ہیں۔