ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدالله نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کی ہے جس میں خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ اردن، مصر، عراق، شام، لبنان، ترکی اور آرمینیا کے قائدین، نیز یورپی کونسل کے صدر اور یورپی کمیشن کی صدر بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجلاس میں متعدد ممالک پر ہونے والی جارحیت اور اس کے نتیجے میں شہریوں، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نشانہ بنانے کے واقعات پر غور کیا گیا۔
اس کے ساتھ یورپی ممالک کے مؤقف پر بھی تبادلۂ خیال ہوا، جنہوں نے شریک ممالک کے ساتھ اپنی اہم اور اسٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کرتے ہوئے ان مشکل حالات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں رہنماؤں اور ذمہ داران نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔
اس کے علاوہ شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پابندی پر زور دیا گیا۔