وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے اپنی گہری تعزیت اور خلوصِ دلی کے ساتھ کویت اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جن کے مسلح و سکیورٹی افواج کے متعدد اہلکار اپنی قومی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔
سعودی عرب نے اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے رحمت و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں اور ہر ممکنہ تعاون پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
سعودی عرب نے زخمیوں کے جلد صحت یابی کی بھی امید کا اظہار کیا ہے۔