اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

9 ڈرونز مار گرائے، شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ صحرائے ربع الخالی کے علاقے میں 9 ڈرونز تباہ کر دیئے گئے ہیں جو شیبہ آئل فیلڈ نشانہ بنا رہے تھے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ متعلقہ فضائی دفاعی نظام نے ان ڈرونز کا بروقت سراغ لگا کر انہیں ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

میجر جنرل المالکی نے کہا کہ یہ کارروائی مسلح افواج کی جانب سے ملک کے اہم انفراسٹرکچر اور تنصیبات کو کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے سے بچانے کے لیے جاری نگرانی اور حفاظتی اقدامات کے حصہ کے طور پر کی گئی۔