بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان خصوصی پرواز کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے جسے منگل 10 مارچ کو چلایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ یہ پرواز ایسے مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گی جو بحرین سے آنے یا جانے کے اہل ہیں خاص طور پر اس صورتحال میں جب ملک کی فضائی حدود بند ہیں۔
گلف ایئر کے مطابق یہ پرواز صرف ان مسافروں کے لیے مختص ہے جو بحرین میں داخلے یا وہاں سے روانگی کی تمام شرائط پوری کرتے ہوں۔
کمپنی نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے افراد مخصوص لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں، جہاں اہل مسافر اپنی سفری معلومات فراہم کر کے اس پرواز کے لیے کنفرم بکنگ کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔