اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

قطر پر ایرانی حملہ، دفاعی فورسز نے 17 میزائل مار گرائے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

قطر کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے ایک بڑا فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

سرکاری بیان کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کو نشانہ بنانے کے لیے 17 بیلسٹک میزائل اور 6 خودکار ڈرونز داغے گئے تھے۔

وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ قطری مسلح افواج نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان تمام حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔

فضائی دفاعی نظام نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضا ہی 

میں تمام 17 بیلسٹک میزائلوں اور 6 ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا، جس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

حکام کے مطابق صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور دفاعی نظام نے خطرے کو بروقت بھانپ کر دشمن کے تمام اہداف کو مار گرایا ۔